آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا
آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کیلئے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ۔ اصل جمہوریت وہی لے کر آئے اور اب اس کی اصل روح کو زندہ کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آج پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ہمارا منشور نیا نہیں جس دن پارٹی بنائی تھی اسی دن منشور اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دیا تھا جبکہ ہمارا منشور دیگر جماعتوں سے بہتر ہے۔ پارٹی کے منشور میں بدعنوانی کا خاتمہ، عوام کے اعتماد کی بحالی و خوشحالی شامل ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو مضبوط، جوہری طاقت کی حفاظت، فرقہ وارانہ فسادات اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں جبکہ نئے ڈیمز، تعلیم، صحت کے شعبوں میں بہتری میں منشور کا حصہ ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ آج تک جو کچھ بھی کیا، بلا خوف و خطر کیا، کسی سے نہیں ڈرتے، جیل بھی جانے کو تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ انہیں آمر کہتے ہیں لیکن ملک میں اصل جمہوریت انہوں نے ہی متعارف کرائی۔ ان کاکہناتھاکہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میاں برادران ان کے بارے میں کیوں نہیں بولتے کیونکہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، عوام پرٹیکس کی شرح کم کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے۔

مزید : قومی