صدر آصف زرداری نے قبائلی عمائدین کے مطالبات منظور کر لئے

صدر آصف زرداری نے قبائلی عمائدین کے مطالبات منظور کر لئے
صدر آصف زرداری نے قبائلی عمائدین کے مطالبات منظور کر لئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف زرداری نے قبائلی عمائدین کے تمام مطالبات منظور کر لئے ہیں۔ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے کی حالت مقامی افراد کے تعاون کے بغیر نہیں بدلی جا سکتی آفریدیوں نے اپنے حالات خود بدلنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں نئی ہم آہنگی کی شروعات کی ہے۔ جمہوریت بحال ہونے کے بعد فاٹا کہ بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے اب عام انتخابات میں بھی فاٹا کے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کے وسائل پر پہلے مقامی لوگوں کا حق ہے اس لیے اٹھارویں ترمیم کے بعد گیس پہلے فاٹا کو ملے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں