پھڈے ختم، تحریکِ انصاف نے لاہور سے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ، پارلیمانی بورڈ سے بڑا کوئی نہیں : علیم خان

پھڈے ختم، تحریکِ انصاف نے لاہور سے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ، ...
پھڈے ختم، تحریکِ انصاف نے لاہور سے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ، پارلیمانی بورڈ سے بڑا کوئی نہیں : علیم خان

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) روز بروز کے تنازعات کا خاتمہ کرتے ہوئے تحریکِ انصاف نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کلا باقائدہ اعلان کرکے انہیں پارٹی ٹکت جاری کردیے ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان اب تک ناراض دکھائی دینے والے پارٹی کے صدر علیم خان نے کیا اور واضح کیا کہ پارلیمانی بورڈ کو ہر معاملے میں اولیت دی گئی جس کے نتیجے میں ماضی میں منتخب ہونے والے اہم ساتھیوں کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع نہیں مل سکا جبکہ عمران خان نے نوجوانوں کو بیس فیصد ٹکٹ دینے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے پارٹی امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 118 سے حامد زمان،119 سے محمد مدنی، 120 میں یاسمین راشد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔ این اے 121 میں تحریک انصاف کے بیرسٹر حماد اظہر، 122 سے عمران خان اور 123 میں عاطف چوہدری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 124 میں ولید اقبال، 125 سے حامد خان اور 126 سے شفقت محمود پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں تحریک انصاف کے نصر اللہ مغل،128 میں کرامت کھوکھر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے آخری حلقہ 130میں طالب سندھو کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مزید : قومی