مرا پرندہ بھی ’سوا لاکھ ‘کا۔ ۔۔

مرا پرندہ بھی ’سوا لاکھ ‘کا۔ ۔۔
مرا پرندہ بھی ’سوا لاکھ ‘کا۔ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیکیورٹی فورسز کو راجھستان کے علاقے جیسل میر کے نزدیک ایک مرا ہوا پرندہ ملا جس میں کیمرا نصب تھا۔غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر بھارتی سیکیورٹی افسر نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں تو اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ پرندے کو پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہو۔تاہم یہ بھی امکان ہے کہ پرندہ شکاریوں نے بھیجا ہو کیوں کہ اس پر جو کیمرا نصب تھا اس کی کوالٹی بہت زیادہ اچھی نہیں ہے لیکن تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔بھارتی سیکیورٹی حکام کے مطابق پرندے میں کیمرا ایک اینٹینے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2010ءمیں بھی بھارتی پنجاب میں پولیس نے ایک کبوترپکڑا تھا جس پر بھارتی حکام کا کہنا تھا کبوتر پر پاکستان کا فون نمبراورایک پتہ لکھا ہواتھا اورممکن ہے کہ اسے پاکستان کی جانب سے جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہو۔
   

مزید :

ڈیلی بائیٹس -