ڈروں حملوں پر پاکستان کا ’روایتی ‘احتجاج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں 14 اپریل کو کیے گئے امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ملکی سا لمیت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر امریکہ سے بارہا ڈرون حملے روکنے کے لیے کہا ہے لیکن امریکہ نے اس معاملے پر پاکستان کی ایک نہیں سنی۔