گیس و بجلی سستی کریں گے: جماعت اسلامی کا انتخابی منشور

گیس و بجلی سستی کریں گے: جماعت اسلامی کا انتخابی منشور
گیس و بجلی سستی کریں گے: جماعت اسلامی کا انتخابی منشور

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے اپنا انتخابی منشور جاری کر تے ہوئے اعلان کیاہے کہ اقتدار میں آئے تو گیس اور بجلی کی قیمتیں 30 فیصدکم کردیں گے ،جاگیر داروں سے ٹیکس لیاجائے گا، کسانوں میں زمین تقسیم کی جائے گی اور بے گھر افراد کو بلاسود قرض دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپٹ ، نااہل اور جعلی ڈگری والوں کو ٹکٹ نہ دیں۔ جس دن سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہوا اس دن سے ملک میں دہشت گردی بڑھی، دہشت گردی کے خلاف نہ کبھی ہماری جنگ رہی ہے نہ ہوگی، حکمرانوں نے ملکی معیشت اور اپنا مستقبل غیروں کی خاطر تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست جماعت اسلامی کی منزل ہے۔

مزید : قومی