تمام سیاسی رہنماﺅں کو سیکیورٹی فراہم کر نے کا حکم

تمام سیاسی رہنماﺅں کو سیکیورٹی فراہم کر نے کا حکم
تمام سیاسی رہنماﺅں کو سیکیورٹی فراہم کر نے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے اے این پی سمیت تمام سیاسی رہنماﺅں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ ہدایت وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک اجلاس میں جاری کی گئی ۔ ملک حبیب نے ہدایت کی ہے کہ پولیس ،رینجرزاورایف سی سیاسی رہنماﺅں کی سیکیورٹی پر توجہ دیں۔ انہوں نے اے این پی اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی رہنماﺅں کی سیکیورٹی بھی مزید سخت کی جائے گی۔وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور امید واروں کے قتل کی تحقیقات اور ایسے اقدامات پر کو ختم کر نے کے لیے فی الفور اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوامیں اے این پی کے امید واروں پر حملوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ ملک حبیب نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅںکی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

قومی -