ہم پر حملے ہورہے ہیں ، کچھ ہوا تو الیکشن کمیشن کیخلاف پرچہ کرائیں گے: اے این پی

ہم پر حملے ہورہے ہیں ، کچھ ہوا تو الیکشن کمیشن کیخلاف پرچہ کرائیں گے: اے این ...
ہم پر حملے ہورہے ہیں ، کچھ ہوا تو الیکشن کمیشن کیخلاف پرچہ کرائیں گے: اے این پی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پر حملے ہورہے ہیں اور اگر کسی رکن کو کچھ ہوگیا تو وہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے تین جماعتوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہا اے این پی کے اراکین کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کیلے درخواست کی ہے۔ انتخابی امیدواروں کی سیکیورٹی واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی کیلے خط بھی لکھا ہے۔نگران حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ہنی مون پر آئی ہے۔ انتخابات میں حصہ بھی لیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کرے۔

مزید : قومی