3سالہ بچے کا ناقابل یقین کارنامہ، ویرانے میں جرأت کا مظاہرہ کرکے اپنی ماں کی عزت بچالی، ایسا واقعہ کہ جان کر کوئی بھی داد دینے پر مجبور ہوجائے

3سالہ بچے کا ناقابل یقین کارنامہ، ویرانے میں جرأت کا مظاہرہ کرکے اپنی ماں کی ...
3سالہ بچے کا ناقابل یقین کارنامہ، ویرانے میں جرأت کا مظاہرہ کرکے اپنی ماں کی عزت بچالی، ایسا واقعہ کہ جان کر کوئی بھی داد دینے پر مجبور ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٍکولمبو (نیوز ڈیسک) قدرت چاہے تو بڑے بڑے شیطانوں کو بظاہر ننھی اور بے بس مخلوق کے ہاتھوں رسوا کروا دیتی ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ سری لنکا میں پیش آیا جہاں ایک ننھے بچے نے ایک درندہ صفت حملہ آور کو بھاگنے پر مجبور کرکے اپنی والدہ کی عزت بچالی۔
اخبار لنکا دیپ کے مطابق یہ خاتون اپنی 10 سالہ بیٹی اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے گھر سے چھ کلومیٹر دور ایک میلے میں شرکت کے لئے گئی تھی۔ جب یہ شام کے وقت اپنے دونوں بچوں کو لے کر واپس آرہی تھی تو راستے میں ویران جگہ پر ایک اوباش شخص نے اس کی عزت پر حملہ کردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی عزت بچانے کے لئے چیخ و پکار شروع کردی لیکن اسی دوران حملہ آور کے ساتھ کچھ ایسا معاملہ پیش آیا کہ وہ درد سے بلبلا اٹھا اور خاتون کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔ بعد میں پتا چلا کہ ننھے بچے نے حملہ آور کی پشت پر اپنے باریک دانتوں سے اس زور سے کاٹا تھا کہ وہ لہو لہان ہو کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔

”جو بچے ماں باپ کا خیال نہیں رکھیں گے،وہ بینک سے قرضہ حاصل کر سکیں گے نہ نیا مکان خرید سکیں گے“
خاتون نے اس واقعے کی شکایت پولیس کو کی، جس نے دی گئی معلومات کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی۔ قریبی علاقے سے جلد ہی ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا گیا کہ جس کی پشت پر تازہ زخم کا نشان موجود تھا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ یوں ننھے بچے نے ناصرف اپنی والدہ کی عزت بچالی بلکہ ملزم کی پشت پر ان مٹ نشان ثبت کرکے اس کی گرفتاری بھی یقینی بنادی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -