ماں کی عمر کتنی ہو تو بچے زیادہ صحت مند اور دراز قد ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

ماں کی عمر کتنی ہو تو بچے زیادہ صحت مند اور دراز قد ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے ...
ماں کی عمر کتنی ہو تو بچے زیادہ صحت مند اور دراز قد ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) آج تک تو دنیا یہی سمجھتی تھی کہ بڑی عمر میں اولاد پیدا کرنے والی خواتین کے بچوں کو طرح طرح کی بیماریوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن پہلی دفعہ ایک تحقیق میں دیر سے اولاد پیدا کرنے کے انتہائی اہم فوائد بھی سامنے آگئے ہیں۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کے لندن سکول آف اکنامکس اور جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کی ایک مشترکہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین نسبتاً بڑی عمر میں بچوں کو جنم دیتی ہیں ان کے بچوں کی عمومی صحت، قد، تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے امکانات کم عمر ماﺅں کے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ بچے خصوصاً زیادہ ذہین اور دراز قد ہوتے ہیں۔

کتنے فیصد گورے کسی اور کے بچے کو اپنا سمجھ کر پال رہے ہیں، سائنسدانوں نے مغربی معاشرے کا شرمناک ترین پہلو بے نقاب کردیا، بہت سے گوروں کو شک میں ڈال دیا
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں بچے پیدا کرنے والی خواتین کی نسبت 30 سال کی عمر میں بچوں کو جنم دینے والی خواتین کی اولاد صحت، تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے حوالے سے آگے رہتی ہے، جبکہ 40 سال کی عمر میں ماں بننے والی خواتین کے بچے 20 اور 30 سالہ ماﺅں کے بچوں سے زیادہ صحت مند اور دراز قد ہوتے ہیں۔
ماہرین نے اس تحقیق کے دوران ماﺅں کی عمر اور بچوں کے قد، جسمانی فٹنس، ذہنی صحت، تعلیمی کارکردگی اور آمدنی کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔ اس تحقیق کے دوران تقریباً 15 لاکھ مرد و خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ تحقیق کاروں نے اس بات سے اختلاف نہیں کیا کہ زیادہ عمر کی ماﺅں کے بچوں میں ذہنی بیماریوں ڈاﺅنز سنڈروم، الزائمر، ہائپر ٹینشن اور ذیا بیطس جیسی بیماریوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ریویو میں شائع کی گی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -