نواز شریف اور مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست مسترد

نواز شریف اور مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست مسترد
نواز شریف اور مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں داخل کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔ درخواست گزار مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ 1997کے صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک رکن اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان مخالف نعرہ تحریر کر کے ووٹ ڈالا۔ اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان مخالف نعرہ درج کرنے والے رکن کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس پر آج تک عمل نہیں ہوا۔ عدالتی حکم پر 1997 کی اسمبلی کے تمام منتخب اراکین پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مریم صفدر کی بجائے مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کا غیر قانونی طور پر چیئرمین مقرر کیا لہذا وزیراعظم کے خلاف کارروائی مکمل ہونے تک نواز شریف اور مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدالت کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

مزید :

لاہور -