پاکستان اور ترکی کا دفاع، تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ترکی کا دفاع، تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر ...
پاکستان اور ترکی کا دفاع، تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

  



استنبول (آئی این پی) پاکستان اور ترکی نے دفاع تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو صدر ممنون حسین اور انکے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مسلم عامّہ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دفاع تجارت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا اور کہا دونوں ملکوں کے درمیان تمام عالمی امور پر مکمل اتفاق ہے اور تمام عالمی فورموں پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔صدر مملکت اسلامی تعاون تنظیم میں کشمیر رابطہ گروپ میں ترقی کے سرگرم گردار کو سراہا اور کہا پاکستان قبرص کے مسئلے پر ترکی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے، دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا اس سلسلے میں متعلقہ ماہرین کام کریں گے۔ صدر مملکت نے تیرھویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد پر صدر رجب طیب اردگان کو مبارک باد دی اور اپنے پرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ ، سفیر پاکستان اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...