قدرت کا کرشمہ چھانگا مانگا میں ڈیڑھ سال کی کٹڑی نے دودھ دینا شروع کر دیا

قدرت کا کرشمہ چھانگا مانگا میں ڈیڑھ سال کی کٹڑی نے دودھ دینا شروع کر دیا
قدرت کا کرشمہ چھانگا مانگا میں ڈیڑھ سال کی کٹڑی نے دودھ دینا شروع کر دیا

  



قصور  (ویب ڈیسک) چھانگا مانگا کے گاﺅں گندھی اوتاڑ میں ڈیڑھ سالہ کٹڑی نے دودھ دینا شروع کر دیا۔ قدرت کا کرشمہ یہ کہ ڈیڑھ سال کی عمر میں ہی کٹڑی بغیر کسی ملاپ اور پیدائش کے دودھ دینے کے قابل ہو گئی پہلے روز کٹڑی نے ایک وقت میں ڈیڑھ کلو دودھ دیا اور اب ایک وقت میں چار سو گرام تک دودھ دے رہی ہے ڈیڑھ سالہ کٹڑی کو دیکھنے کیلئے آس پاس کے دیہات کے لوگ بڑی تعداد میں گندھی اوتاڑ آرہے ہیں یہاں پر یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کٹڑی کا دودھ پینے والا مریض شفایاب بھی ہو رہا ہے کٹڑی کے مالک عبدالعزیز کو بھاری معاوضہ کے عوض کٹڑی کو فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جو اس نے نے ٹھکرا دی۔

مزید : قصور