انگوراڈہ: احمد زئی وزیر قبائل، پاکستان سکاﺅٹس فورس میں جھڑپ

انگوراڈہ: احمد زئی وزیر قبائل، پاکستان سکاﺅٹس فورس میں جھڑپ
انگوراڈہ: احمد زئی وزیر قبائل، پاکستان سکاﺅٹس فورس میں جھڑپ

  



وزیرستان (این این آئی) انگوراڈہ میں پاک افغان بارڈر پر تلاشی کے دوران احمد زئی وزیرقبائل اور پاکستان سکاﺅٹس فورس کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ ایف سی کی جانب سے ہوئی فائرنگ کی گئی، متعدد قبائلیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ انگور اڈہ بازار کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ قبائل نے تلاشی لینے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ بارڈر کے بار آباد قبائلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈر پرخواتین کی تلاشی لینا بند کی جائے اور گرفتار ساتھیوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران کئی دوکانیں نذر آتش کر دی گئیں۔ ایف سی کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے کئی قبائلی زخمی ہو گئے۔ قبائلی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اگر بارڈر پر خواتین کی تلاشی لینا بند نہ کی گئی تو ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : وزیرستان


loading...