کراچی : القاعدہ کی بم فیکٹری پکڑی گئی، 80 کلو مواد برآمد

کراچی : القاعدہ کی بم فیکٹری پکڑی گئی، 80 کلو مواد برآمد
کراچی : القاعدہ کی بم فیکٹری پکڑی گئی، 80 کلو مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) کاﺅنٹر ٹیرر ازم پولیس نے گڈ اپ ٹاﺅن میں القاعدہ برصغیر کی بم بنانے فیکٹری پکڑ کر 80 کلوگرام تیار بارودی مواد، بارود سے بھری موٹر سائیکل، اسلحہ، لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کر لیا ہے ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب گڈاپ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بند ی کر رہے تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے گرفتار ساتھی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ کریکر حملوں میں استعمال شدہ دستی بم اسی جگہ تیار کئے گئے تھے۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سول لائن کے انچارج راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے میری سربراہی میں القاعدہ برصغیر کے ایک نیٹ ورک کا پتہ چلایا جس پر معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے گڈاپ کے علاقے بھمبھرو بروقت گوٹھ کے جنگل میں بارود اور بم بنانے کی فیکٹری بنائی ہے۔ اس کی مسلسل خفیہ نگرانی کی گئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اطلاع ملی کہ دہشت گرد مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے ٹھکانے پر پہنچے ہیں اور کسی بڑی کارروائی کے لئے تیار ی میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کاﺅنٹر ٹیرارزم اور سپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کے ہمراہ جنگل کے اس حصہ کا محاصرہ کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں سے مقابلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

مزید :

کراچی -