گوگل نے 149 ڈالر کے فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز مفت کر دیئے

گوگل نے 149 ڈالر کے فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز مفت کر دیئے
گوگل نے 149 ڈالر کے فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز مفت کر دیئے

  



نیویارک(ویب ڈیسک)گوگل نے تصویروں کوچار چاند لگانے والی فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپلی کیشن کیلئے 149 ڈالر کے نک گلیکشن ٹولز کو بالکل مفت کردیا۔ گوگل نے اپنی موبائل فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ”سنیپ سیڈ“ کیلئے نک کلیکشن ٹولز کو ایک جرمن کمپنی سے خریدنے کے بعد اس کی قیمت 499 ڈالر سے کم کر کے 149 ڈالر کر دی تھی تاکہ لوگ اسے باآسانی خرید سکیں۔ یہ فوٹو گرافی ٹولز پروفیشنل فوٹو گرافرز کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس ٹولز کے مجموعے میں سات ٹولز موجود ہیں جنہیں ایڈوب فوٹو شاپ، لائٹ روم اور اپرچر کیساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی فوٹو گرافی کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔ قبل ازیں مفت دستیاب نہ ہونے کے باعث عام لوگوں کے بجائے اسے صرف پروفیشنل فوٹوگرافرز ہی استعمال کرتے تھے۔ اس کے علاوہ چونکہ گوگل کی کئی اہم سروسز مفت دستیاب ہیں اس لئے گوگل نے ان ٹولز کو بھی مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2016 ءمیں جنہوں نے ان ٹولز کے عوض 149 ڈالر خرچ کئے تھے انہیں ان کی رقم بھی واپس لوٹادی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...