پیپلزپارٹی کے تمام رہنما عزیر بلوچ سے مدد لیتے تھے: عبدالقادر پٹیل

پیپلزپارٹی کے تمام رہنما عزیر بلوچ سے مدد لیتے تھے: عبدالقادر پٹیل
پیپلزپارٹی کے تمام رہنما عزیر بلوچ سے مدد لیتے تھے: عبدالقادر پٹیل

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے رینجرز کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تمام رہنما عزیر بلوچ سے مدد لیتے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیلس ے رینجرز ہیڈکوارٹر میں تفتیش جاری ہے ۔ عبدالقادر پٹیل سے تفتیش کی اندرونی کہانی میڈیا پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں نے سوال کیا کہ آپ عزیر بلوچ کو کب سے اور کیسے جانتے ہیں، خالد شہنشاہ اور دیگر کے قتل میں کون ملوث ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے جواب دیا کہ میں اور پیپلزپارٹی کے تمام رہنما اس سے مدد لیتے تھے۔ عزیر بلوچ سے قریبی تعلقات ہیں تاہم خالد شہنشاہ کے قتل کے بارے میں علم نہیں ہے۔ عزیر بلوچ ایرانی پاسپورٹ کے ذریعے کیسے ملک سے باہر گیا، علم نہیں ہے، تفتیش کاروں نے سوال کیا کہ عزیر بلوچ کس کے کہنے پر کراچی میں پولیس افسران کی تعیناتی کراتے تھے، وہ کون سے پولیس افسران ہیں جو گینگ وار سے رابطے میں ہیں، عبدالقادر پٹیل نے کہا میں نے کسی پولیس افسر کو تعینات نہیں کروایا، اس وقت کے وزیر داخلہ تمام معاملات دیکھتے تھے، تفتیش کے دوران رینجرز کا ایک ڈاکٹر بھی موجود ہے، عبدالقادر پٹیل نے دوران تفتیش سر میں درد اور بلڈ پریشر کی شکایت کی ہے جس پر عبدالقدر پٹیل سے کچھ دیر کیلئے تفتیش روک دی گئی ہے۔

مزید : کراچی