”را“ کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے:وزیراعظم نواز شریف

”را“ کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا اب یہ سلسلہ ختم ہونا ...
”را“ کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے:وزیراعظم نواز شریف

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کا سلسلہ بندہونا چاہیے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے عمران خان کے دھرنے کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کی سیاست پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب کسی صورت میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، جبکہ ”غیرسنجیدہ سیاست کرنے والوں کو جلد سمجھ آجائے گی“۔انہو ں نے مزیدکہا کہ عمران خان کو کوئی موقع دیا جائے گا نہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہوں گے، ”بچکانہ سیاست سے پاکستان کی ترقی روکنے کی کوشش نہ کی جائے“۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

پیپلز پارٹی کے دور اقتدار کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی آصف زرداری کی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی تھی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان سے اچھا تعلق رہا ہے، آج انہیں اس تعلق کی یاد نہیں آرہی۔سیاسی مخالفین کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ معلوم نہیں ہم پر کیا کیا الزامات لگائے گئے ہیں تاہم ہم خندہ پیشانی سے سب برداشت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی منفی سیاست زیب نہیں دیتی اور پاکستان کی اچھی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے، سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاناما لیکس پر قوم سے خطاب میں اپنا مو¿قف بیان کر چکا ہوں تاہم سمجھ میں نہیں آتا کہ پاناما لیکس میں ان پر کہاں الزامات لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چیک اپ کے لیے لندن آئے ہیں،چیک اپ کروانے کے بعد وہ دگنی رفتار سے ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے۔وزیراعظم نے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کا حوالا دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا ھا کہ چوہدری نثار نے حکومت کا نقطہ نظر اچھی طرح سے بیان کردیا ہے۔

مزید : قومی


loading...