میں نے کبھی خودکشی کی کوشش نہیں کی ،اپنی جان لینے کی بجائے دوسرے کی جان لینے کو ترجیح دوں گی :پریانکا چوپڑا

میں نے کبھی خودکشی کی کوشش نہیں کی ،اپنی جان لینے کی بجائے دوسرے کی جان لینے ...
میں نے کبھی خودکشی کی کوشش نہیں کی ،اپنی جان لینے کی بجائے دوسرے کی جان لینے کو ترجیح دوں گی :پریانکا چوپڑا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے کیرئیر کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے بڑے دبنگ انداز میں اعلان کیا ہے کہ ’’کسی دوسرے کے لئے اپنی جان لینے کا کیا مطلب؟میں جان دینے سے پہلے سامنے والی کی جان لے لوں گی ۔

بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے سابقہ مینجر کے ان دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آغاز میں پریانکا چوپڑا نے کئی مرتبہ خود کشی کی کوشش کی ،لیکن میں نے ہر مرتبہ اسے بچا لیا ۔پریانکا چوپڑا نے اپنے سابق مینجر کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ بھارتی میڈیا ایک ایسے شخص کی بات کو اہمیت دے رہا ہے جسے مجھ پر تشدد کرنے کے جرم میں جیل کی ہوا کھانی پڑی ،میڈیا نے اس کا کریکٹر اور ماضی جانے بغیر اس کی بات کیسے مان لی؟ بھارتی میڈیا ایک ایسے شخص کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے جس کی کوئی کریڈبیلٹی نہیں ہے تو ایسے میں میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں کہ میں کیا بولوں ؟پریانکا چوپڑا کا بھارتی میڈیا پر برستے ہوئے کہنا تھا کہمیڈیا ان خواتین کے بارے میں آواز کیوں بلند نہیں کرتا جنہیں گریلو تشدد کا شکار ہو نا پڑتا ہے ،جنہیں ان کی ساس سے مار پڑتی ہے ؟یا جو اپنے گھر میں خوش نہیں تھیں اور اس نے خود کشی کر لی تھی ،انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے گلیمر انڈسٹری کی خواتین کے بارے میں قدم بڑھانا بہت آسان ہے ،کیونکہ یہاں کی جانے والی بات اور خبر کو خوب شہرت جو ملتی ہے ۔

مزید : تفریح


loading...