’پاکستانی بادشاہ‘ کی عرب ملک میں غیر ملکی خاتون کو لالچ دے کر شرمناک ترین حرکت

’پاکستانی بادشاہ‘ کی عرب ملک میں غیر ملکی خاتون کو لالچ دے کر شرمناک ترین ...
’پاکستانی بادشاہ‘ کی عرب ملک میں غیر ملکی خاتون کو لالچ دے کر شرمناک ترین حرکت

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی شخص نے فلپائن کی شہری خاتون کو بہتر نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس عرف ”بادشاہ“ نامی 25سالہ پاکستانی شخص کی ایک شاپنگ مال میں کام کرنے والی 29سالہ فلپائنی خاتون کے ساتھ واقفیت ہو گئی کیونکہ وہ اکثر اس کے شاپنگ مال میں جایا کرتا تھا۔ اس نے خاتون سے کہا کہ ”میں تمہیں اس سے بہتر نوکری دلا سکتا ہوں۔“ پھر ایک رات اس نے خاتون کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ایک تاریک جگہ پر لیجا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سعودی عرب میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اس شخص کے بال کیوں کاٹے جارہے ہیں؟وجہ ایسی کہ جان کر یقین نہ آئے

خاتون نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا تاہم خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ و دیگر شواہد کی بناءپر اسے مجرم قرار دے دیا گیا۔ اس دوران ملزم نے متاثرہ خاتون کے ساتھ تصفیہ کرکے اسے مقدمے سے دستبرداری پر رضامند کر لیا۔ خاتون کے دستبرداری نامہ عدالت میں جمع کروانے پر مجرم کو معمولی سزا دی گئی۔ اب اسے کچھ عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...