پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، آغا خان ہسپتال میں ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی جو امریکہ سے باہر دنیا کے کسی ہسپتال میں میسر نہیں

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، آغا خان ہسپتال میں ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی ...
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، آغا خان ہسپتال میں ایسی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی جو امریکہ سے باہر دنیا کے کسی ہسپتال میں میسر نہیں

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال دماغ کی سرجری میں استعمال ہونے والی نیورو روبوٹک ایکسو سکوپ (Neuro-robotic exoscope Technology) ٹیکنالوجی متعارف کروانے والا ملک کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے، اور یوں امریکا کے بعد پاکستان یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

پاکستان میں سب سے تیز رفتار انٹرنیٹ کس کمپنی کا ہے؟ حکومت نے تفصیلات جاری کردیں، صارفین کی مشکل آسان کردی

اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں اس نئی ٹیکنالوجی کا افتتاح پیر کے روز کیا گیا۔ اس میں استعمال ہونے والی روبوٹک پوزیشننگ سسٹم اور تفصیلی 3D امیجنگ کی سہولیات دماغ کے آپریشن کے شعبے میں ایک نیا انقلاب ہے۔ اس پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر امین قاسم کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی ڈاکٹروں کو وہ سہولت مہیا کرتی ہے کہ جس کا اس سے پہلے صرف خواب دیکھا جاسکتا تھا۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے دماغ کے اندر وہ باریک ترین تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں کہ جس کا پہلے تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے متعارف کروائے جانے کے بعد بھارت اور سنگاپور جیسے ممالک کے ڈاکٹر تربیت حاصل کرنے کے لئے پاکستان آیا کریں گے۔

مزید : قومی


loading...