اگر آپ نے کافی دن سے اپنا کمپیوٹر ’شٹ ڈاؤن‘نہیں کیا تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ نے کافی دن سے اپنا کمپیوٹر ’شٹ ڈاؤن‘نہیں کیا تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ نے کافی دن سے اپنا کمپیوٹر ’شٹ ڈاؤن‘نہیں کیا تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ شٹ ڈاﺅن کئے بغیر ہی بند کردیتے ہیں تو یقیناًآپ کو ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح آپکاکمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سست روی کاشکار ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ کمپیوٹر شٹ ڈاﺅن نہیں کرتے اور اسے sleepموڈ میں کردیتے ہیں تو اس کی ریم،کیشے، ہارڈ ڈسک وغیرہ چلتی رہتی ہیں اور وقت کے ساتھ سست رو ہونے لگتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی کئی ایپلیکیشنز جو آپ اپنے خیالمیں ہفتوں پہلے بندکرچکے ہیں وہ بھی بیک گراﺅنڈ میں چل رہی ہوتی ہیں۔صرف یہی نہیں کہ آپ کا کمپیوٹر سست ہوگا یا سافٹ ویئر چلنے میں دیر لگائیں گے بلکہ ایسا بھی ہوگا کہ وائی فائی سے کونیکٹ ہونے کے لئے کمپیوٹر بہت زیادہ وقت لے گا اور کچھ صورتوں میں یہ بھی ممکن ہے کہ وہ وائی فائی سے کونیکٹ کی نہ ہو۔sleepموڈ پر بیٹری تو بچ جائے گی لیکن دوسرے حصے جیسے ڈسک،کیشے،میموری کام کرتی رہیں گی اور بھرتی جائیں گی اور کمپیوٹر سست ہوتا جائے گا۔اسی طرحhibernateموڈ بھی کچھ مختلف نہیں اور اس میں بھی مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔
ایک ٹیکنالوجی بلاگر ڈیوڈ زیسلوسکی کا کہنا ہے کہ ایسے کمپیوٹرز جن میںRAMبڑی ہو زیادہ بہتر طریقے سے چلتے ہیںاور اسی طرح جن کے سرورز یا سسٹم اچھے ہوں وہ اس عمل سے کم متاثرہوتے ہیں لیکن پھر بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے کمپیوٹر کو شٹ ڈاﺅن کریں تاکہ کمپیوٹر کی کارکردگی متاثرنہ ہو۔اگرآپ کو محسوس ہوکہ آپ کاکمپیوٹر صحیح طرح کام نہیں کررہا اور آپ کو یہ بھی یاد نہ ہو کہ آپ نے آخری بار کمپیوٹر کب بند کیا تھا تو جان لیں کہ اب اپناکمپیوٹر ری سٹارٹ کرلیں۔