وزیر اعظم علاج کے لیے لند ن گئے جلد واپس آجائیں گے، افواہیں پھیلانے والے کچھ نہیں بگاڑ سکتے:عظمیٰ بخاری

وزیر اعظم علاج کے لیے لند ن گئے جلد واپس آجائیں گے، افواہیں پھیلانے والے کچھ ...
وزیر اعظم علاج کے لیے لند ن گئے جلد واپس آجائیں گے، افواہیں پھیلانے والے کچھ نہیں بگاڑ سکتے:عظمیٰ بخاری

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے وزیر اعظم نواز شریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،وزیر اعظم علاج کے لئے لندن گئے ہیں جلد واپس آ جائیں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کو نواز لیگ کے مخالف بڑھ چڑھ کر بیان کر رہے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نے خود ہی کمیشن بنانے کا اعلا ن کر دیا ہے تو اب کیا مسئلہ ہے جو شور مچایا جا رہا ہے ؟ پاناما لیکس کی حقیقت جلد سب کے سامنے ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے بھی اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جاتے آتے رہتے ہیں ان کی کابینہ ان کی غیرموجودگی میں بھی کام کر رہی ہے افواہیں پھیلانے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہ آسکا اب بھی وہ سوائے شور مچانے کے اور کچھ نہ کر سکیں گے ،ہمیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اسطرح کی افواہیں سوائے عوام میں مایوسی پھیلانے کے اور کچھ نہیں کرتی۔

مزید : لاہور


loading...