ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا کمال ، چیمپین بارسلونا کو 2-0 سے شکست دیدی

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا کمال ، چیمپین بارسلونا کو 2-0 سے شکست دیدی

  



(آن لائن)اسپینش ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے کمال کردیا۔ چیمپین بارسلونا کو ہی چیمپینز لیگ سے باہر کردیا۔ بائرن میونخ نے بھی بنیفیکا کو ہراکر لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔پہلے لیگ بارسلونا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر دو ایک سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے لیگ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر دو صفر سے کامیابی سمیٹ لی۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم تین دو کی مجموعی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔اینٹیونی گریزمین نے چھتیس ویں اور اٹھاسی ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو شاندار فتح دلائی۔جرمن سائڈ بائرن میونخ نے بھی مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پرتگالی ٹیم بنیفیکا اور بائرن میونخ کے درمیان کوارٹر فائنل کا دوسرا لیگ دو دو سے برابر رہا۔پہلے مرحلے میں ایک صفر سے کامیابی کی بنیاد پر بائرن میونخ کو تین دو سے فتح ملی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...