بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی آمدنی پر50 کروڑ روپے ٹیکس ادا کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی آمدنی پر50 کروڑ روپے ٹیکس ادا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی 2013۔14 کی آمدنی پر50 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا، اس بات کا انکشاف بی سی سی آئی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ماہانہ اخراجات کی شائع ہونے والی فہرست سے ہوا۔موجودہ صدر ششانک منوہر کی جانب سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد بورڈ کے مالی معاملات میں شفافیت لانے کیلیے اپنے اخراجات ویب سائٹ پر ظاہر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گذشتہ ماہ بورڈ کی جانب سے 2.74 کروڑ روپے ٹیکس سروس کی مد میں بھی ادا کیے گئے۔
۔ انڈر 19 اور اے ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کو ان کی آدھی فیس ادا کی گئی جو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے تھی۔