امید ہے ، اگلے ہفتے بگ تھری کا خاتمہ ہو جائیگا ، چیئرمین پی سی بی

امید ہے ، اگلے ہفتے بگ تھری کا خاتمہ ہو جائیگا ، چیئرمین پی سی بی

  



 لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹس اورریجنز کے نمائندوں نے پاکستان کپ کے لئے ٹیم سلیکشن کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے بورڈ حکام کو کھری کھری سنا دیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا سالانہ اجلاس چیرمین شہریار خان کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں ریجنز، ڈسٹرکٹس، محکموں، بلائنڈز، ویمنز اور ڈیف کرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز کی نگرانی میں اسکول چیمپئن شپ کرانے کا اعلان آئندہ 3 روزمیں ہو جائے گا جب کہ اسکول چیمپئن شپ کے بعد کلب چیمپئن شپ بھی کرائی جائے گی، اس کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا عمل بھی 3 دن میں مکمل ہو جائے گا۔شہریارخان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے جائلز کلارک نے بہت کوشیش کیں ہیں جس کے بعد افغانستان اورنیپال کی کرکٹ ٹیمیں دورے میں دلچسپی رکھتی ہیں، ورلڈ الیون کے میچز پاکستان میں ستمبر میں کرانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں جب کہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے کوچز اور بجٹ کی رپورٹ بھی تیارکرلی ہے لیکن ورلڈ الیون کے میچزملک میں کرانے کے لئے حکومت کی اجازت درکارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ہمیشہ ’بگ تھری‘ کی مخالفت کی ہے اورامید ہے کہ اگلے ہفتے بگ تھری کا خاتمہ ہو جائے گا۔اجلاس کے دوران ریجنز اور ڈسٹرکٹس کے نمائندے پی سی بی حکام پربرس پڑے اورپاکستان کپ کے لئے ٹیموں اور کوچزکی سلیکشن کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ کراچی ، لاہور ، حیدر آباد اور ملتان ریجن کے نمائندوں نے پاکستان کپ کے لئے ٹیموں کی سلیکشن کو غیر منصفانہ قرار دیا جب کہ ڈسٹرکٹ صدر نے فیصل آباد ریجن میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔لاہور کرکٹ سٹی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ کی ٹیم کے لئے لاہور کے انتخاب میں نوجوانوں سے زیادتی کی گئی اور لاہور کے کوچز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ قومی ٹیم کا کوچ ملکی ہو گا یا غیر ملکی اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیامعین خان، محسن حسن خان اور عاقب جاوید سمیت تمام امیدواروں کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

، دورہ انگلینڈ کیلئے عارضی کوچ بھی لیا جاسکتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...