مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم جولائی میں سری لنکا جائیگی

مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم جولائی میں سری لنکا جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(آن لائن)مائیکل کلارک کی قیادت میںآسٹریلیا کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے رواں سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔آسٹریلیا نے ٹیم کے سری لنکا کے دورے کی تصدیق کر دی جس میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 26 جولائی سے 30 جولائی 2016 تک پالی کیلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ گال اور تیسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 13 اگست سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اگست کو کولمبو سے ہوگا جہاں دوسرا میچ 24 اگست کو ہوگا۔ تیسرا اور چوتھا ون ڈے میچ دمبولا میں 28 اور 31 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ 6 ستمبر کو کینڈی اور دوسرا میچ کولمبو میں 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔