زیب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،سلکوکلب نے پشاور جمخانہ کو ، عثمایہ کلب نے ڈان کلب رنز اور زیڈ جانز کلب نے ہلز کلب کو ہرایا

زیب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،سلکوکلب نے پشاور جمخانہ کو ، عثمایہ کلب نے ڈان ...

  



پشاور(آئی این پی)زیب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزیدتین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔سلکوکلب نے پشاور جمخانہ کو 101رنز سے جبکہ عثمایہ کلب نے ڈان کلب کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد7رنز سے اور زیڈ جانز کلب نے ہلز کلب کو44رنز سے ہرایا۔رائل جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے زیب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں سلکوکلب نے بیٹنگ کرکے 185رنز بنائے۔اسکے جواب میں پشاور جمخانہ کلب 84رنز آؤٹ ہوگئی ۔دوسرے میچ میں عثمایہ کلب کرکٹ کلب ڈان کلب 7رنز سے شکست دی۔تیسرے میچ میں زیڈ جانز کلب کے ہاتھوں ہلزکلب کو 44رنز سے شکست ہوئی ۔زیڈ جانز کلب نے پہلے کھیل 128رنز بنائے ۔،اسکے جواب میں ہلزکلب کی پوری ٹیم 84رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...