پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یمپئن شپ کل شروع ہوگی

پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یمپئن شپ کل شروع ہوگی

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی جس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ مرد اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیٹگریز میں منفی 47 کلوگرام، منفی 52 کلوگرام، منفی 57کلوگرام، منفی63 کلوگرام، منفی69 کلوگرام، منفی 75 کلوگرام، منفی 84 کلوگرام اور پلس 84کلوگرام کے مقابلے شامل ہونگے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں منفی59 کلوگرام، منفی 65 کلوگرام، منفی74 کلوگرام، منفی83 کلوگرام، منفی93 کلوگرام، منفی 105 کلوگرام، منفی120 کلوگرام اور پلس120 کلوگرام کیٹگریز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلو 16-17 اپریل کو جبکہ خواتین کے مقابلہ 18 کو منعقد ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...