ہاکی کے ناقص کھیل کے باعث دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی،شائقین ہاکی

ہاکی کے ناقص کھیل کے باعث دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی،شائقین ہاکی

  



  لاہور( سپورٹس رپورٹر) ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن جس طرح ہم اس کھیل کے ساتھ کھیل رہے ہیں وہ افسوس ناک ہے اس کھیل میں ماضی میں ہم جتنے آگے تھے اب اتنے ہی پیچھے ہوگئے ہیں اور پوری دنیا میں ہمارے ناقص کھیل کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار شائقین ہاکی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم ،شرجیل اور بابر نے کہا کہ پاکستان کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بہت ناقص رہی اوربھارت کے ہاتھوں پاکستان کو جس شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ افسوسناک ہے اور اس پر پوری قوم دکھی ہے لیکن ہاکی فیڈریشن اور مینجمنٹ اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کررہے ہیں پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو ہی ختم کردینا چاہئیے ٹیپو، بابر اور ہمایو ں نے کہا کہ ٹیم کے تما م کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال دینا چاہئیے اور نئی ٹیم تشکیل دینی چاہئیے تاکہ ہم اس کھیل میں دوبارہ سے آگے بڑھ سکیں ۔ عائشہ،سنبل اور سحرش نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل اب بربادی کی طرف جارہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ اس کھیل میں سیاست کا عمل دخل ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور جب تک اس کھیل سے سیاست کا خاتمہ نہیں ہوتا ہم اس کھیل میں ترقی نہیں کرسکتے عادل،پرویز ، موہد اور عامر نے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل میں ٹیلنٹ تو بہت ہے لیکن اس کو منظر عام پر نہیں لایا جارہا اور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت سے شکست ہماری ہاکی فیڈریشن اور ہاکی ٹیم کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...