وزڈن ایلمانیکز کرکٹرز آف دی ائر

وزڈن ایلمانیکز کرکٹرز آف دی ائر

  



لندن(آن لائن)انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مک کولم، کین ولیم سن اور آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ سمیت پانچ کھلاڑیوں کو وزڈن ایلمانیکز کرکٹرز آف دی ائر کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ کرکٹ کی بائبل' کے نام سے مشہور سالانہ میگزین میں ایک کھلاڑی کو پورے کیرئر میں صرف ایک دفعہ اس اعزاز کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔وزڈن کرکٹرز ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کی گزشہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر چناؤ کیا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم کو جارحانہ کپتانی کے ذریعہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹیسٹ میں جاندار سوچ پروان چڑھانے پر اس ایوارڈ کاحقدار قرار دیا گیا جبکہ کین ولیمسن نے سال بھر میں سب سے زیادہ 2 ہزار 692 رنز بنائے تھے ۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کھلاڑی سوزی بیٹس کو ویمنز لیڈنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو ایشنر سیریز میں کامیاب بلے بازی پر چنا گیا جہاں ان کی ٹیم کو 2۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انھوں نے انفرادی طورپر لارڈز میں ڈبل سنچری اور اوول کے میدان میں 143 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچوں میں ٹیم کو کامیابی ملی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی