شان مارش فٹ، دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب

شان مارش فٹ، دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(آن لائن)آسٹریلوی اور کنگز الیون پنجاب بلے باز شان مارش مکمل طور پر فٹ ہو گئے، رواں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ مارش فوڈ پوائزننگ کے باعث گجرات لائنز کے خلاف ابتدائی میچ میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ کنگز الیون پنجاب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے مارش کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا ہے ۔
اور اب وہ دہلی کے خلاف میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ مارش نے اب تک 56 آئی پی ایل میچز میں 2054 رنز بنا رکھے ہیں ۔