حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ آٹھ جولائی کو ہوگا،چیئرمین پی سی بی

حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ آٹھ جولائی کو ہوگا،چیئرمین پی سی بی

  



لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھاکہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو میٹرک ٹیسٹ 8 جولائی کو بھارت کے شہر چنئی میں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں 8 برس بعد بائیو مکینک لیب نے کام شروع کردیا ہے اس لئے محمد حفیظ چنئی جانے سے پہلے اپنا بولنگ ایکشن یہاں بھی چیک کروالیں تو ان کے لئے بھارت میں بہت آسانی ہو جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی