چوہدری نثار جرمنی میں کس سے ملاقات کریں گے،سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

چوہدری نثار جرمنی میں کس سے ملاقات کریں گے،سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا
چوہدری نثار جرمنی میں کس سے ملاقات کریں گے،سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد مسعود نے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ان لوگوں سے ملنے کیلئے جرمنی گئے ہیں جنہوں نے پانامہ پیپرز آوٹ کیے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہناتھاکہ چوہدری نثار جرمنی میں ان صحافیوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے پانامہ پیپرز ریلیز کیے ہیں اور ان سے وزیر داخلہ کی میٹنگ ہے ۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اس حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف سے پہلے ہی دو چھٹیاں لی تھیں تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے علا ج کیلئے جرمنی جا سکیں ۔

مزید : کراچی