15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج ہونگے

15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج ہونگے

  



اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنلز (آج) جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے ایونٹ میں نو ٹیموں نے شرکت کی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی، سندھ، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گروپ بی میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پنجاب اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ خواتین کے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن سندھ، پاکستان واپڈا، خیبرپختونخوا، لمز یونیورسٹی اور گروپ بی میں پاکستان آرمی، پنجاب، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھی، چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں جبکہ سند ھ کی ٹیم خواتین کے مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...