فیڈریشن کپ، کینیڈا اور سلواکیہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کل شروع ہونگے

فیڈریشن کپ، کینیڈا اور سلواکیہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کل شروع ہونگے

  



مونٹریال(آن لائن)فیڈریشن ٹینس کپ میں کینیڈا اور سلواکیہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہفتہ سے شروع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق یوجینی بکارڈ چارلسٹن میں ہونے والے ویمنز سنگلز مقابلوں میں پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی تھیں اور انہیں دوسرے راؤنڈ میں دستبردار ہونا پڑا۔ فیڈریشن کپ میں کینیڈا کی ٹیم سلواکیہ سے نبرد آزما ہوگی، اس طرح کینیڈین ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑی یوجینی بکارڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، ان کی جگہ شارلٹ روبیلا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین فیڈریشن کپ کے مقابلے 16 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...