ملک سعد انٹر کیڈمیزکرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت پشاور رورل ایریازکی انڈر 17ٹیم کے ٹرائلز17اپریل کوہونگے

ملک سعد انٹر کیڈمیزکرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت پشاور رورل ایریازکی انڈر 17ٹیم کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آن لائن)ملک سعد انٹر کیڈمیزکرکٹ ٹورنامنٹ 19اپریل سے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائینگے ۔جسکے لئے ملک سعد کرکٹ اکیڈمی پشاور رورل ایریاز ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز 17اپریل کو لئے جائینگے۔پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک فرمان علی نے میڈیا کو بتایاکہ ملک سعد انٹر اکیڈمیز انڈر17کرکٹ ٹورنامنٹ سے پشاور میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فوغ ملے گا۔ کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں فاٹا سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں قائم ملک سعد انڈر17کرکٹ اکیڈمیوں کے کھلاڑی بھر پور طریقے سے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔