راحت شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے جیت لیا

راحت شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے جیت لیا

  



پشاور(آئی این پی)راحت شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے جیت لیا۔فائنل میں فاتح ٹیم نے کاؤنٹی کلب کو7رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے ۔میڈیکل گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آئی سی ایم ایس کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااومقررراوورزمیں 164رنز سکور کئے۔

،جسمیں ہارون احمد نے 43،سجاد احمد نے40اور سجاد علی نے 32رنز بنائے ۔کاؤنٹی کلب کی جانب سے نواز نے2اورحشمت نے ایک وکٹ حاصل کی۔اسکے جواب میں کاؤنٹی کلب کی پوری ٹیم 158رنز پر آؤٹ ہوگئی ،تنویر احمد نے34،اعجاز نے32 اور کامران نے27رنز کئے ۔آئی سی ایم ایس کلب کی طرف سے محفوظ اور عبید اللہ نے3,3جبکہ فیاض نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...