فیڈکپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو، پاکستان نے کرغستان کو 3۔0 سے ہرا دیا

فیڈکپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو، پاکستان نے کرغستان کو 3۔0 سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینکا ک(آن لائن)فیڈکپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو میں پاکستان نے کرغستان کو 3۔0 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ ٹو کے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت کرغستان کو 3۔0 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی پلیئر سارہ منصور نے لازاریوا کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، اوشناسہیل نے دوسرے سنگل مقابلے میں حریف پلیئر کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، اوشنا اور سارہ محبوب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبل مقابلے میں حریف جوڑی کو ہرا کر میچ میں 3۔0 سے کامیابی اپنے نام کی۔