پاکستان سے سیریز پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی،سی او بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

پاکستان سے سیریز پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی،سی او بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

  



ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں مختصر دورۂ پاکستان کا امکان مسترد کردیا، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔ ذرائع کا دعویٰ تھا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ستمبر میں مختصر دورۂ پاکستان کیلئے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز میں پیش رفت ہورہی ہے، تاہم چیف ایگزیکٹیونظام الدین چوہدری نے اس کے امکانات مسترد کردیے۔میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...