نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ ، مہران یوتھ کلب نے فرینڈز کلب کو ہرا دیا

نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ ، مہران یوتھ کلب نے فرینڈز کلب کو ہرا دیا

  



اسلام آباد (اے پی پی) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران یوتھ کلب نے فرینڈز کلب کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔ کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مہران یوتھ کلب کو فرینڈز کلب کے خلاف 2 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں فرینڈز کلب نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا، کھیل کے پہلے ہاف کے 5 ویں منٹ میں مہران یوتھ کلب کی طرف سے خالد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے دس منٹ بعد اصغر نے گول کرکے مقابلہ دگنا کر دیا، اسی طرح پہلے ہاف کے اختتام تک مہران یوتھ کلب کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف کے 22 ویں منٹ میں فرینڈز کلب تابش نے گول کرکے مارجن کم کرتے ہوئے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی سے شروع ہوگا ۔

جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی