پاکستانی اداکار فواد خان کو ایک اور بڑی فلم مل گئی

پاکستانی اداکار فواد خان کو ایک اور بڑی فلم مل گئی
 پاکستانی اداکار فواد خان کو ایک اور بڑی فلم مل گئی

  



ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکار فواد خان کو ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے جس میں وہ انوشکا شرما کے ہیرو بنیں گے۔ فلم کا نام ہے ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ ۔پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کے دوسرے اداکاروں کے لیے ایک مضبوط حریف بنتے جا رہے ہیں۔ ایک کے بعد ایک فلم ان کی جھولی میں گرتی چلی جارہی ہیں اور وہ بھی بڑے پروڈکشن ہاؤسز کی ۔ ہدایتکار کرن جوہر پھر سے متعارف کرا رہے ہیں چارمنگ اینڈ ڈیشنگ ہیرو کو فلم اے دل ہے مشکل میں ان کے مقابل ہیروئن ہوں گی انوشکا شرما جبکہ یہ دونوں ستارے بنیں گے پاکستانی لو برڈز ۔فلم میں ڈی جے کے روپ میں ہوں گے فواد خان اور انوشکا کا تعلق ہوگا رائل فیملی سے دونوں کی ملاقات ہوگی بیرون ملک اور پھر یہیں سے شروع ہوگی رومانس کی کہانی ۔

مزید : کلچر