پاکستان کلر فیشن شو 18اپریل کومقامی ہال میں ہوگا،نامور ماڈلزشرکت کریں گی

پاکستان کلر فیشن شو 18اپریل کومقامی ہال میں ہوگا،نامور ماڈلزشرکت کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)’’پاکستان کلر فیشن شو ‘‘18اپریل کومقامی ہال میں ہوگا جس میں فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈلز اور نامور فنکار شرکت کریں گے۔اس میگا فیشن شو کے مہمان خصوصی پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل ڈریس ڈیزائنر نجیبہ بی جی اور صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین مہمان خصوصی ہوں گے۔’’پاکستان کلر فیشن شو ‘‘کے آرگنائزر شہزاد چندا نے بتایا کہ میں اس قبل کئی فیشن شو کامیابی کے ساتھ منعقد کرواچکا ہوں اس بار ایونٹ کو مزید یادگار بنانے کے لئے کئی نامی گرامی ماڈلز اور فنکاروں کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔میرے تمام ایونٹس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔شہزاد چندا نے مزید بتایا کہ میں ڈریس ڈیزائنر نجیبہ بی جی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری اور میری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے میرے تمام شوز کی کامیابی کا کریڈٹ ان کو بھی جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -