سری دیوی اور نواز الدین صدیقی پہلی بارایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

سری دیوی اور نواز الدین صدیقی پہلی بارایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
 سری دیوی اور نواز الدین صدیقی پہلی بارایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( اے این این )بالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ سری دیوی کا شمار فلم انڈسٹری کی نامور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی دہائیوں تک فلم نگری پر راج کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیو ی ایک بار پھر بالی ووڈ فلم موم(Mom)میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی ان کے مدمقابل ایکشن میں نظر آئیں گے۔بونی کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی کہانی دوسری کئی فلموں سے بہت مختلف ہوگی۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی فلم میں خاص کردار میں جلوہ گر ہونگے جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -