’’چھوٹو گینگ ‘‘کی دہشت گردی اور قتل وغارت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے:سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’چھوٹو گینگ ‘‘کی دہشت گردی اور قتل وغارت کی ذمہ دار نااہل پنجاب حکومت ہے، جنوبی پنجاب میں آج بھی نوگرایر یا موجود ہیں جنہیں سیکورٹی فورسز ختم کر رہی ہیں، ‘پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کیخلاف کا روائی نہ کرتے تو پنجاب حکومت خاموش تماشائی ہی بنی رہتی۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹو گینگ کے ساتھ لڑائی میں شہید ہونیوالے پو لیس اہلکاروں کے غم میں برابر کے شر یک ہیں مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ گزشتہ مسلسل اٹھ سالوں سے پنجاب میں حکومت کر رہی ہے مگر انکو چھوٹو گینگ کے خلاف آپر یشن کی جرات نہیں ہوئی جس سے انکی نااہلی کی تصد یق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اگر چھوٹو گینگ کی دہشت گردی اور قتل وغارات میں اضافہ ہو چکا ہے تواسکے ذمہ دار بھی پنجاب کے نااہل حکمران ہیں اس لیے انکے خلاف بھی آئین وقانون کے مطابق سخت ایکشن ہو نا چاہیے ۔