اسٹیج سے معیاری کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،چکنی پری

اسٹیج سے معیاری کام کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی،چکنی پری

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار چکنی پری نے کہا ہے کہ انہیں سٹیج پر کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر وہ بے معنی سکرپٹ اور فحش جگتوں کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ایک سوال کے جواب میں چکنی پری نے کہاکہ وہ فلم انڈسٹری میں پچھلے چار سال سے ہیں اور صرف منتخب فلمیں ہی کررہی ہوں جن میں سے ان کی ’’چھموٹانگے والی‘‘جس کے ہدائتکار ملک امداد حسین ہیں زیرتکمیل ہے جبکہ انہوں نے ہدائتکار نوید رضا کی نئی فلم’’ٹرسٹ ان لو‘‘ بھی سائن کی ہے جس کی شوٹنگزمیں وہ اگلے ہفتے سے شریک ہوں گی۔چکنی پری نے کہاکہ ان کی بڑی بہن چنبیلی فلموں میں کافی عرصے سے شوبز میں ان ہیں اور بہت ساری فلمیں اور ویڈیوز کرچکی ہیں مجھے اپنی بہن سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملاہے۔چکنی پری نے مذید بتایاکہ سٹوڈیوز اب دوبارہ آباد ہونے شروع ہوچکے ہیں۔جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے خوش آئندہے۔اس سے فلموں کا مستقبل کافی روشن نظر آرہاہے مجھے خوشی ہوگی کہ میں بھی اس ترقی کا حصہ بن رہی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...