پاکستان ٹیلیویژن کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جہانگیر خان

پاکستان ٹیلیویژن کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جہانگیر خان

  



لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی وی سی بی اے یونین کے سربراہ جہانگیر خان نے کیا انہوں نے کہا کہ اس ادارہ سے منسلک ملازمین اسکی ترقی کے لئے جس طرح کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور اسی طرح مستقبل میں بھی یہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جہانگیر خان نے کہا کہ ہم ملازمین کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں او ر اس کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا جس سے ملازمین میں خوشحالی آئے گی جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ترقی کی راہ پر گامآن ہے اور ایم ڈی جس طرح سے کام کررہے ہیں اس کی تعریف کی جانی چاہئیے جہانگیر خان نے کہا کہ آج اتنے چینلز کی بھرمار کے باوجود پاکستان ٹیلی ویژن کی اپنی ایک پہچان ہے اور اس کو جس طرح شائقین پسند کرتے ہیں اس کی وجہ اس کی شاندار کارکردگی ہے اس ادارہ کی ترقی مشن ہے اور ملازمین کی ترقی اور ان کو سہولیات فراہم کرنا بھی میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں یہ ادارہ اسی طرح ترقی کرے گا اور شائقین کے دل جیتتا رہے گا۔

مزید : کلچر


loading...