فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم کراچی سے لاہور کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔فلم کے ہدایتکار وجاہت رؤف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کراچی سے لاہور کا سیکوئیل بنایا جائے گا جس میں اداکارہ صبا قمر اور یاسر حسین(موتی) مرکزی کردار ادا کریں گے،انھوں نے بتایا کہ فلم کی عکسبندی اس سال مارچ سے شروع کی جا رہی ہے اور سوائے کریکٹر موتی کے کراچی سے لاہور کی پہلی کاسٹ اس کے سیکوئیل میں کیمیو رولز میں نظر آئے گی۔صبا قمر اس فلم میں شہری لڑکی ہوں گی اور فلم طنزومزاح سے بھر پور ہو گی۔اس مرتبہ فلم کے ذریعے فلم بینوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کرائی جائے گی۔فلم کی زیادہ تر عکسبندی لاہور اور اسلام آباد میں ہو گی جبکہ گانوں کی عکسبندی کراپی میں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز اس سال عیدالضحی کے موقع پر متوقع ہے۔فلم کا میوزک شیراز اپل دیں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں بہروز سبزواری بھی شامل ہیں۔فلم کی کہانی وجاہت رؤف خود لکھیں گے۔

مزید : کلچر


loading...