ریکٹ بنکیزر کا ڈائریا کے واقعات میں یقینی کمی لانے کا عزم

ریکٹ بنکیزر کا ڈائریا کے واقعات میں یقینی کمی لانے کا عزم

  



لاہور(پ ر) ڈیٹول بنانے والی کمپنی ریکٹ بنکیزر نے طویل المیعاد عزم کے ساتھ پاکستان میں صفائی کی عادت بہتربنانے اور ڈائریا جیسے محلق مرض میں کمی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ریکٹ بنکیزر کی ایکسٹرنل کمیونکیشنز اینڈ افیئرز کی گلوبل ہیڈ پیٹریشیا اوہیر (Patricia O'Hayer) کی جانب سے سرگودھا کے گاؤں دوہری میں پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا۔ اس حوالے سے پیٹریشیا اوہیر نے پاکستان کے دورہ کے دوران دوہری میں ڈائریا کے خاتمے اور صفائی کی عادت میں بہتری لانے والے پائلٹ پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریکٹ بنکیزر کا پاکستان میں اسی طرح کے منصوبوں کا آغاز اور ان کو برقرار رکھنے کا عزم کرتا ہے جس کے ذریعے ملک میں صفائی و ستھرائی کی عادات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

ریکٹ بنکیزر اپنے اس منصوبے کے تحت ڈائریا کے واقعات میں یقینی کمی لائے گا خاص کر بچوں میں تاکہ ڈائریا سے منسلک امراض سے بچوں کی اموات کو روکا جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں آسانی سے روکی جانے والی بیماری ڈائریا ان کی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ پاکستان میں ہر سال ڈھائی کروڑ بچے ڈائریا سے متاثر ہوتے ہیں اور ان میں سے 53 ہزار 300 بچے ڈائریا سے منسلک امراض کے باعث دم توڑ دیتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...