موبی لنک فاونڈیشن نے چوتھا شوکت خانم سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

موبی لنک فاونڈیشن نے چوتھا شوکت خانم سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

  



لاہور(پ ر) موبی لنک فاؤنڈیشن نے چوتھی مرتبہ شوکت خانم سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (SKMCH&RC)میں منعقد ہوئی جس میں 2015کے دوران ممتاز کارپوریٹ ڈونر اور سپورٹر کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور سراہا گیا۔ یہ چوتھا موقع ہے جب موبی لنک فاؤنڈیشن نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) ایوارڈ جیتا ہے۔اس موقع پر موبی لنک کے سی ای او اور پریزیڈنٹ جیفری ہیڈ برگ نے کہا،’’یہ ایوارڈ موبی لنک کے اس عزم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت اس نے مقامی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے اقدامات کیے ہیں۔ ہم آئندہ برسوں میں بھی شوکت خانم ہسپتال کی سپورٹ جاری رکھیں گے تاکہ ان کمیونٹیزکے ہر دن کو بہتر بنایا جا سکے جس میں ہم کام کرتے ہیں۔‘‘گزشتہ چار برسوں کے دوران موبی لنک فاؤنڈیشن نے شوکت خانم پروجیکٹ اور آئیڈیالوجی کی ترقی میں مالی اعانت اور ’موبی لنک ٹارچ بیئرز‘ پروگرام کے تحت رضاکارانہ خدمات کی صورت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔

موبی لنک صحت کے پروگراموں میں بھی سرمایہ کاری کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مالی حیثیت اور پس منظر سے قطع نظر ہر شخص کو صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی ملنا چاہیے۔

موبی لنک فاؤنڈیشن کوملک بھر میں اس کے شفاف اور کامیاب سی ایس آر اقدمات کی تعریف میں پہلے بھی متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں ۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں یہ پہلا اور واحدسی ایس آر ادارہ ہے جسے بڑے پیمانے پر انسانی اور سماجی ترقی کے اقدمات میں سبقت کے باعث پاکستان سینٹر فار فلنتھروپی (پی سی پی) کی جانب سے سرٹیفکیشن بھی مل چکی ہے۔

مزید : کامرس


loading...